Saturday, 31 December 2016

اسلام و علیکم !
امید ھے آپ سبھ ٹھیک ہوں گے ..........ویسے تو ھم اسلامی مہینے "مُحَرَّم" سے اپنے نئے سال کا آغاز کرتے ہیں ..
لیکن انگریزی مہینے کی اس آخری رات کو بہانہ بنا کر آئیں اپنے خالق کی بارگاہ میں توبہ کریں اور کچھ دعائیں بھی مانگ لیں ...
یا اللہ پاک !
تو رحمان ھے .رحیم ھے ..وحدہ لا شریک ھے .....٧٠٠ ماؤں سے زیادہ اپنے بندوں سے محبّت کرنے والا ھے .تو پاک ھے اثر سے بھی پاک ھے . غلطی کرنا انسان کی اور معاف کرنا تیری صفت ھے ...ھم شکر گزار ھیں اس زندگی کے لئے اور صد شکر گزار ہیں کہ تو نے ھمیں اس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت بنا کر دنیا میں بھیجا جس نے عمر بھر ہماری مغفرت کے لئے رو رو کر دعائیں مانگیں
 یا اللہ تجھے واسطہ تیری رحمتوں کا ،برکتوں کا .شان کا .عزت کا،جلال کا،پاکی کا ،بلندی کا .بزرگی کا ،سخاوت کا تیرے پیارے حبیب سرکار-اے مدینہ ،قرار-اے قلب و سینہ صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ ...ہمارے والدین ،بہن بھائی ،دوست ،احباب ،عزیز اقارب ،رشتےدار ،محلے دار ،
تمام مسلمانوں کو صحت تندرستی لمبی عمر اتا فرما (آمین )
ھم سبھ کے صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرما (آمین )
تمام بیماروں کو شفائے کاملہ ہاجرہ عطا فرما (آمین )
تمام فوتشدگاں کی بے پناہ مغفرت فرما،سبھ کی قبروں پر اپنی رحمتوں کا نزول فرما (آمین )
سبھ کو حساب کے دن اپنی رحمتوں کے سائے تلے جمع کرنا اور درگزر فرما کر بخش دینا (آمین )
ہماری ٹوٹی پھوٹی نمازوں .روزوں دعاؤں  ،تلاوتوں ،تمام عبادتوں کو اپنے رحم سے قبول فرما لینا (آمین )
 ھمیں طریقہ نہیں ،سلیقہ نہیں یا مالک تیری عبادت کا ہم نادان ہیں جلدباز ہیں نہ شکرے ہیں گنہگار ہیں دن میں کئی بار توبہ کر کہ توڑ دیتے ہیں یا رب ہمیں سچی توبہ پر قائم کر دے (آمین )
 ہمارے حال پر رحم فرما ..اگر تو ھی ھم سے روٹھ گیا تو ھم کہان جائیں گے مولا ھمیں نادان سمجھ کر معاف فرما دے .(آمین )
نیک رزق حلال عطا فرما (آمین )
 پنجگانہ نماز با جماعت ادا کرنے والا بنا دے .اپنے آگے رونے والا بنا دے ،تہجد پڑھنے والا بنا دے (آمین )
 ھمارے دل کی میل دھو دے نیک بنا دے ،اپنے کرم سے اپنی یاد کو ھمارے دلوں سے اس طرح جوڑ دے کہ ھم اٹھتے ،بیٹھتے ،کھاتے ،پیتے ،ہر ہر پل تجھے یاد کریں (آمین )
بے روزگاروں کو نیک رزق حلال عطا فرما ،آسانیاں پیدا کردے (آمین )
بے اولادوں کو نیک ،صالح فرمابردار ،اولاد عطا فرما (آمین )
سبھ کی مشکلات دور فرما سبھ، کی نیک جائز خواہشات پوری فرما (آمین )
ھم سبھ کو حج بیت اللہ کی سعادت کا شرف عطا کردے (آمین )
میٹھا مدینہ دکھادے (آمین )
سنہری جالیوں کے پاس بیٹھ کر رمضان کی صحریاں و افطاریاں نصیب فرما دے (آمین )
 جن بچیوں کے رشتے نہیں ھو پا رہے ان سبھی بہنوں ،بیٹیوں کے لئے نیک رشتے مہییا کر دے .اچھے رشتے اور اسباب پیدا فرما دے (آمین )
اسلام کا بول بالا کر. ملک پاکستان کو مضبوط و مستحکم کردے .امن کا گہوارہ بنادے (آمین )
زمینی ،آسمانی ،وباؤں ،بلاؤں سے حادثات سے ،برے خاتمے سے ،محفوظ فرما (آمین )
 کفر و شرک .غیبت ،چغلی ،بدی ،گناہ ،ظلم جھوٹ ،زنا ،رشوت ،برائی ،ذلت ،رسوائی ،جھوٹی شان ،عزت ،غرور ،حرام ،سے محفوظ فرما (آمین )
دجال کے فتنے سے محفوظ فرما (آمین )
 اپنے نیک بندوں میں شامل کر لے ،نیک بنا دے ،ویسا بنا دے جیسا تو چاہتا ھے ،گناہوں سے محفوظ کردے ،(آمین )
فکر آخرت عطا کر ،اپنی اور اپنے حبیب سرکار-اے مدینہ ،قرار-اے قلب و سینہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت عطا کر دے (آمین )
ہمارے دلوں کو اپنی یاد کی روشنی سے منوّر کردے (آمین )
دلوں کو نرم کردے ،بے ہدایتوں کو ہدایت عطا فرما دے ،سیدھا راستہ دکھادے (آمین )
نیا سال ہم سبھ کے لئے مثبت ،خشحال بنا دے ،ہمارے دلوں کو اپنی اوڑھ موڑ دے (آمین )
نزع کی سختیوں سے ،عذاب قبر سے محفوظ فرمانا (آمین )
 جہنم کی آگ سے بچا لے مولا ،ہر طرح کی مصیبت ،آفت ،رنج ،درد ،تکلیف ،دکھ .اداسی ،مایوسی سے محفوظ فرما (آمین )
پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی سننت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق دے دے (آمین )
ایمان پر استقامت عطا فرما دے،مرتے وقت کلمہ طیبہ جاری کردینا (آمین )
 ازخود
پھر نیا ســــــــال ، نئی صبحیں ، نئی امیـــــــدیں
 اے خــــــــدا ! خیر کی خبروں کے اجــــالے رکھنا
_______ آمین یا رب العالمین _______